۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان

حوزہ/ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کے اب تک 147 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 122 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس(کووڈ-19)سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 147 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کے اب تک 147 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 122 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ممالک آچکے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک 147 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اسے  عالمی وباقرار دے دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .